مانسہرہ : بڑے تاجروں اور کاروباری شخصیات کو لوٹنے والے مفرور نوسرباز گروہ کا انکشاف. بلیک میلنگ کی وجہ سے نامی گرامی تاجروں کے لٹنے کی اطلاعات. گروہ میں کاروباری شخصیات کو بلیک میل اور حراساں کرنے کے لئے خواتین کی شمولیت اور متحرک ہونے کے سنسنی خیز انکشافات.
ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار اداروں سے اس مسئلے میں غیر جانبدارارانہ انکوائری اور فوری کاروائی کر کے تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کو لٹنے سے بچانے کا پرزور مطالبہ. تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے مانسہرہ شہر اور گردونواح میں ممتاز تاجروں اور کاروباری شخصیات کو لوٹنے والے مفرور نوسرباز گروہ کا انکشاف ہوا ہے.
جو کہ مختلف اوچھے ہتھکنڈوں اور نوسربازی سے اب تک کئ نامی گرامی کاروباری شخصیات کو لوٹ چکے ہیں. ذرائع کے مطابق مذکورہ نوسرباز لٹیرے گروہ میں انھی لٹیروں کی جانب سے دیدہ دلیری کے ساتھ خواتین کا بھی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے. مذکورہ نوسرباز گروہ پہلے نامی گرامی بڑے تاجروں سے ابتداء میں کاروباری لین دین کرتے ہیں اور جب اعتماد کا اظہار ہو جائے تو گروہ لاکھوں روپے کا فراڈ لین دین کے نام پر کر کے رفو چکر ہو جاتا ہے.
اور اگر آمنا سامنا ہو جائے تو اپنے گروہ میں شامل خواتین کے ذریعے عورت کارڈ استعمال کر کے مزید بلیک میلنگ کرتے ہیں. اس حوالے سے تجارتی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کو تحریری درخواستیں بھی دے دی گئ ہیں. جن پر ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری اور تادیبی کاروائ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے تاجروں اور مذکورہ نوسر باز گروہ کے خلاف قانونی کاروائ کے حوالے سے تاجر برادری سمیت عوامی و سماجی حلقوں کی نظریں حصول انصاف و تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگی ہیں. اس حوالے سے جلد مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں.