مانسہرہ قبرستان میں بکریاں باندھنے پر دو گروپ آمنے سامنے آ گئے۔پانچ افراد زخمی چا ر گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ تھانہ شنکیاری کی حدود مونگن مچھی پول میں قبرستان میں بکریاں باندھنے سے منع کرنے پر توں تکرار کے بعد 2 گروپوں میں تصادم ، مچھی پول کے رہائشی 5 افراد کو پستول ، چھریوں اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہوکر زخمی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
ملزمان میں صدیق ، توقیر ، جنید اور شعیب سکنان مونگن مچھی پول شامل ہیں ۔ پولیس نےملزمان کے خلاف حملہ کرنے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کر دی ہے۔
ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے پابند سلال کر دیا۔