ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مارکیٹس کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے پرائس کنٹرول سسٹم، شہر میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے حوالےسے عید گاہ روڈ،جناح روڈ،مین بازار، ایمپائر روڈ، گامی اڈہ، لنک روڈ بند کھوہ کا دودہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے مجسٹریٹس اور محکمہ جات کو ہدایات جاری کی اور متعلقہ محکمہ جات کو شہریوں کو آمدورفت میں سہولیات کی فراہمی، تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور تاجر برادری اور عام شہریوں پر زور دیا کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، سیکریٹری آرٹی اے عمر خان، ایس پی ،ٹریفک وارڈن عارف جاوید، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات اور صدر آل ٹریڈ ایسوسی ایشن بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔