مانسہرہکی تحصیلوں میں پریذائڈنگ کے الیکشن نہ کرانے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر ڈپٹی چئیرمین انتخابات چھ ماہ سے مسلسل ملتوی رکھنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آبادسرکٹ بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گی رٹ پٹیشن تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر مانسہرہ کے امیدوار ملک محمدممتاز اور ممبران تحصیل کونسل نے دائر کی جسکی کل چودہ جون کو ایبٹ آباد ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کادورکنی بینچ سماعت کریگا گزشتہ روز ملک محمدممتاز نے تحصیل کونسل مانسہرہ کے ممبران بشارت علی سواتی۔محمدعارف خان ۔عامرخان ۔مراد خان ۔آصف خان ۔حاجی عبدالقیوم ۔محمدجاویدلودھی اور دیگر نے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر ڈپٹی چئیرمین انتخابات جوکہ پچیس جنوری کو الیکشن کمیشن نے کال کئیے تھے پر پشاور ہائیکورٹ میں فیز بلدیاتی انتخابات میں منتخب بارہ تحصیل کونسلوں کے پریذائیڈنگ آفیسرز جنہیں متعلقہ چئیرمینز اور کونسل نے نئی بلدیاتی ترمیم سے قبل نامزد کیاتھا الیکشن پرحکم امتناعی کی عدالت عالیہ سے استدعا کی گی جس پر عدالت عالیہ نے بارہ کونسلوں میں الیکشن پر حکم امتناعی جاری کیا مگر الیکشن کمیشن نے بارہ تحصیل کونسلوں کے بجائے صوبہ کی 131سٹی وتحصیل کونسلوں میں تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات ملتوی کئیے جس سے صوبہ کے اندر تحصیل سطح پر بلدیاتی نظام آج سال گزرنے کے باوجود غیر فعال ہے اور اکثریتی کونسلوں کا تعارفی اجلاس تک منعقد نہیں ہوسکا ہے. جس سے ممبران تحصیل کونسل کیساتھ عوام بھی متاثرہورہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات چھ ماہ سے ملتوی کرنے پر ہائیکورٹ ایبٹ آبادسرکٹ بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گی ہے جس پر کل چودہ جون کو دورکنی عدالت عالیہ کابینچ سماعت کریگا۔