انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک خصوصی تقریب میں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے اے آئی جی اسٹبلشمنٹ ڈاکٹر زاہد اللہ،ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر ،ایس ایس پی اپریشنز پشاورہارون رشید خان ،ڈی پی او ابیٹ آباد عمر طفیل خان گنڈاپور ایس پی سی ٹی ڈی عبدالرشید خان اور ایس پی گل ولی خان مہمند کے کندھوں پرترقی کے بیجز سجائے۔ ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن ،کمانڈنٹ ایلیٹ فورس ،ایڈیشنل آئی جی پی اپریشنز ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی ہیڈ کورٹرز اور دوسرے اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آ ئی جی پی اختر حیات خان نے ترقی پانے والے پولیس افسروں کی قابلیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اب تک اپنے کیرئر میں مختلف پوسٹوں پر تعیناتی کے دوران سخت محنت اور خلوص ولگن سے فرائض انجام دیتے ہوئے اچھی پولیسنگ کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل ومشکلات دور کرنےکےلیے سینئر پولیس آفیسروں سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور اُن پر زور دیا کہ وہ ملک و قو م کی خدمت اور عوام کی مشکلات و تکالیف کا ازالہ کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔ سخت محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اور کسی بھی مو قع پر انصا ف کا دامن ہا تھ سے نہ چھو ڑیں۔ آ ئی جی پی نے کہا کہ جن افسروں نے ملازمت کے دوران قا نون کی با لا دستی اور اداروں کی مضبو طی کو اپنا نصب العین بنایاہےتو اُنہوں نے تاریخ میں ایک منفرد مقام پایاہے اور ترقی پانے والے آفیسروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اعلیٰ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض مزےدذمہ داری اور دیانت داری سے انجام دیں اور اپنی کیرئر کا ایک ایک لمحہ عوام کی خد مت کے لئے استعمال میں لائیں۔ پولیس سر براہ نے کہا کہ فورس کوترقی پانے والے پولیس افیسرو ں کی قا بلیت اور صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور فخر حاصل ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وہ پولیس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لائیں گے اورحکو مت اور عوام کے اُ ن سے وا بستہ توقعات پر پورا اُتریں گے۔
وا ضح رہے وفاقی سطح پر قائم بورڈ پچھلے دنوں ترقی پانے والے پولیس افسروں کو گریڈ 19میں ترقی کی باقاعدہ منظوری دے چکی ہے۔ تقریب میں اس وقت جذباتی اور رقت امیز مناظر پیش آئے جب آئی جی پی نے ویل چیئر پر بیٹھے زخمی گل ولی خان کے کندھوں پربیجز سجائے ۔ہال میں بیٹھے تمام اعلیٰ پولیس افسروں نے کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں غازی ایس پی کا استقبال کیا اور ان کوداد تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر آئی جی پی نے بالخصوص غازی ایس پی گل ولی خان کی گراں قدر پولیس خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کو گل ولی خان پر فخر حاصل ہے جنہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باوجود ہمت وحوصلہ نہیںہارااور وہ اب بھی ملک و قوم کے لئے کچھ کر گزرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔آئی جی پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی غازیوں کی فہرست میں گل ولی خان کا شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کو ممکن بنائیںگے۔