ہری پور تحصیل کونسل کا اجلاس زیر سرپرستی تحصیل میئر سمیع اللہ خان منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام بلدیاتی ممبران نے شرکت کی اور حکمرانوں کی عیاشیوں سمیت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف لائحہ عمل طے کیا گیا، واپڈا کے خلاف بڑے احتجاج کیلئے تمام بلدیاتی ممبران نے ایکا کر لیا، گزشتہ روز تحصیل ناظم ڈسٹرکٹ ہری پور سمیع اللہ خان کی قیادت میں تحصیل ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام بلدیاتی نمائندگان نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جب تک حکومت 13 ٹیکسوں کا خاتمہ نہیں کرتی اور بجلی کی قیمت نیچے نہیں لاتی اس وقت تک ضلع ہری پور کی غیور عوام بل ادا نہیں کرے گی، اجلاس میں کہا گیا کہ بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکس کی وجہ سے جہاں تاجروں کے کاروبار زندگی متاثر ہو رہے ہیں وہیں ان ٹیکسوں کی وجہ سے عام شہری بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے موجودہ بلوں میں ہوشرباء ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ دیں تاکہ سستی ملے، ٹیکس کولیکشن کیلئے سرمایہ کاری کا ماحول ساز گار بنایا جائے تمام بلدیاتی ممبران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا لائحہ عمل طے کر کے پورے ضلع کی عوام روڈوں پر نکلے گی اور واپڈا کے کسی اہلکار نے صارف کا میٹر کاٹنے کی کوشش کی تو نتائج کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور حکمرانوں پر ہوگی، اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کی اونچی اوڑان اور کاروبار دشمن پر حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور قیمتیں اعتدال پر لائی جائیں۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June