لساں نواب اندھے قتل کا ڈراپ سین ، سفاک قاتل سگا بھائی گرفتار ، آلہ قتل کلاشنکوف برآمد ۔
جائیداد کی خاطر بھای کو قتل کیا (قاتل ریاست کا بیان)۔
تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ رات ساڑے 12بجے ملزم ریاست نے اپنے سگے بھاٸ شکیل کو جو کہ اپنے مال مویشی کی بانڈی میں سویا ہوا تھا کو کلاشنکوف سےاندھا دھند فاہرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
سحری کے وقت مقتول اور ملزم کا والد عبدالرشید اپنے بیٹے کے لیے سحری کا کھانا لے کر پہنچا تو اس کا بیٹا شکیل خون میں لت پت اپنی چارپاٸ پر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔
پولیس نے اندھے قتل کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور صرف 24 گھنٹوں میں قاتل تک رسائی حاصل کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں جائیداد میں سے اپنا حصہ مانگ رہا تھا میرا باپ تو جائیداد میں بٹوارے کے حق میں تھا مگر میرابھاٸ مجھے حصہ نہیں دینا چاہتا تھا جس پر طیش میں آ کر میں نے بھاٸ کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور بالأخر موقع ملتے ہی میں نے اسے رات کی تاریکی میں موت کے گھاٹ اتار دیا ۔