ایبٹ آباد : تھانہ میرپور کی حدود ہائٹس کے مقام پر جائیداد تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو میڈیکل ٹیم نے متوفی کی نعش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے .
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ایبٹ آباد ہائٹس کے مقام جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں فائرنگ کے نتیجے عامر ولد عمر نامی افغانی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں پولیس کے ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا .
جس بنا پر نوجوان قتل ہوا ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے.