ڈھوڈیال میں بھی اب سستی روٹی ملے گی
15 روپے روٹی کے حوالے سے مدد گار ٹیم کی مشاورت جاری ،
جمعہ خان ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین خرم خان اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈہوڈیال تشریف لآئے۔ مددگار ٹیم ممبران سے ملاقات کی۔ سستی روٹی اسکیم کے حوالے سے ڈہوڈیال میں تندور کا جائزہ لیا۔ اور دوستوں سے ملاقات کی۔۔مہنگائ کے اس دور میں غریب عوام کو 15 روپے میں روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ڈہوڈیال کے غیور عوام اپنی قیمتی رائے دیں۔تاکہ جلد از جلد اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔جمعہ خان ویلفیئر ٹرسٹ جبوڑی میں بڑی سبسڈی کے ساتھ روٹی صرف 10 روپے میں غریب اور مستحق لوگوں کو مہیا کر رہے ہیں۔
ان شاءاللہ اب ڈھوڈیال بھی بہت جلد ڈھوڈیال مددگار ٹیم کی کوششوں سے سستی روٹی دستیاب ھو گی