سربن چوک میں نو تعمیر شدہ پل سے 45/46 سالہ شخص کی اپنے ہی ازار بند سے لٹکی نعش کی برآمدگی کا معاملہ
اطلاع ملتے ہی پولیس نے ریسکیو 1122 کے ہمراہ فوری طور پر، شہری کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا ،
متوفی کی شناخت خرم شہزاد ولد محمد ریاض سکنہ جبڑی مانسہرہ کے نام سے ہوئی ،
جس کے ورثاء سے رابطہ پر متوفی کے بھائی وسیم ولد ریاض نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان بتلایا کہ مذکورہ کا پچھلے ایک سال سے ذہنی توازن درست نہ تھا ۔ جبکہ کینٹ پولیس کے تفتیشی سٹاف نے معاملے کی مختلف پہلووں سے دریافت شروع کر دی ہے ۔