سوات :- تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کا جعلی نوٹوں کی لین دین کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی، جعلی درہم دیکر دکاندار سے سونا خریدنے والا ملزم گرفتار،*
سوات()مورخہ 28 جون کو عطاء اللہ خان ولد نیک ذادہ ساکن کوٹنئی نے اپنے جیولری شاپ واقع چنار بابا خوازہ خیلہ سے جعلی درہم دے کر خریداری کرنے کی رپورٹ نامعلوم شخص کے خلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں درج کروائی تھی، بعد میں انہوں نے اپنے رپورٹ میں ملزم عبد اللہ ولد محمد اسماعیل ساکن مٹہ کو نامزد کیا تھا۔ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ملزم کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کے ٹاسک پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل خوازہ سید احمد خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ روشن خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر لیا ہے۔ جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔