مانسہرہ کے علاقے جندربانڈہ میں زہریلا کھانا کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھرکے 11 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کوہستان سے تعلق رکھنے والی فیملی کے افراد نے جونہی اپنے گھر میں رات کا کھانا کھایا، انکی طبیعت خراب ہونے لگی ،ریسکیو 1122 کے اسٹاف نے اطلاع ملنے پرایک مرد،2 خواتین اور8 بچوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے کھانے کے نمونے لیکر تجزئے کے لئے لیبارٹری بھجوادئیے اورتفتیش کا آغاز کردیاہے۔