افسوس ناک حالات |
جڑانوالہ میں مسلم مسیحی تصادم| دو مسیحی بھائیوں پر مبینہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام | مشتعل پر تشدد ہجوم نے چرچ اور مسیحی املاک کو نزر آتش کر دیا | جڑانوالہ کے حالات انتہائی کشیدہ | مسیحیوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر گئی| چیر مین جیزز ریسکیو پاکستان خاں تحسین خاں نے جائے وقوعہ پر مسلم مسیحی علماء اکرام سے امن و امان کی بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو کہا| مسلم مسیح مذاہب کے مشترکہ پاکستان کے شہر جڑانوالہ ضلح فیصل آباد میں دو مسیحی بھائیوں کے قران پاک کی مبینہ بے حرمتی کر نے کے اقدام کے خلاف مشتعل پر تشدد ہجوم کا مسیحی برادری کے گھروں اور چرچ پر حملہ توڑ پھوڑ کے بعد چرچ اور مسیحی املاک کو آگ لگا دی۔ مسیحی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد جانیں بچانے کے لیے نقل مکانی کر گئی ہے۔ دو مذاہب کے ٹکراو سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے قران پاک کی مبینہ بے حرمتی کا مقدمہ دو مسیحی بھائیوں کے خلاف درج کر دیا گیا ہے۔ تاہم مشتعل ہجوم کے خلاف ابھی تک مسیحی برادری کی مدعیت میں مقدمہ درج نہ ہوا ہے۔ چیرمین جیزز ریسکیو پاکستان خاں تحسین خاں نے جڑانوالہ کے مقامی مسلم مسیحی علماء اکرام سے جائے وقوعہ پر سوگوارانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو مذاہب کے مابین حالات کی کشیدگی کو کم کرنے اور شہر میں دوبارہ امن و امان کی فضا بحال کرنے میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دو الہامی مذاہب سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔