مانسہرہ مفتی ناصر محمود کی قیادت میں آل چیئرمین اتحاد بفہ پکھل کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی DC مانسہرہ کو آل چیئرمین اتحاد کے مطالبات حل کرنے اور آٹے کی مصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں، ذرائع۔
آل چیئرمین اتحاد پورے رمضان میں تحصیل بفہ پکھل میں شہزادہ عمر ہارون خان کی قیادت میں مفت آٹا عوام کی دھلیز تک پہنچانے کیلئے سرگرم رہا۔
تفصیل کے مطابق بروز بدھ آل چیئرمین اتحاد تحصیل بفہ پکھل کے ایک نمائندہ وفد نے JUI کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی ناصر محمود کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ر بلال شاہد راؤ سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کے متعلق آل چیئرمین اتحاد بفہ پکھل کے مطالبات رکھے،ملاقات کرنے والے وفد میں نثار خان ٹاندہ،مظفر شاہ،آصف جہان خان،حافظ ربنواز خان جبوڑی و دیگر حضرات موجود تھے، y
مفتی ناصر محمود کے قریبی ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے بروز جمعرات سے آٹے کا کوٹہ ڈبل کرنے کے احکامات جاری کئے اور جن ویلج کونسلوں میں ڈیلرز کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے تھے اسکا بھی نوٹس لیا گیا،یاد رہے کہ آل چیئرمین اتحاد پہلے دن سے ہی آٹا تقسیم کے سلسلے میں شہزادہ عمر ہارون خان نثار خان ٹانڈہ و دیگر کی قیادت میں متحرک ہے،اور انکی معاونت تحصیل بفہ پکھل کے دیگر چیئرمین حضرات سرن ویلی سے مرتضی اعوان،چوھدری زرداد عرف زرداری،بابو نذیر خان،سخی سلطان،افتخار خان،کومش ویلی سے زرمحمد خان ارغوشال،گل شاہ باجی، مرتضیٰ خان،خورشید خان،محمد صالحین،لیاقت علی خان،پکھل سے نثار خان،مولانا عبدالحق،امیر محمد خان،اسلم خان،رحمان اللہ خان،زبیر خان،امجد بھائی،زیبان خان،مولانا ساجد، رضوان الحق،
ذاکر حسین،اسد غنی،گوہر صاحب نوکوٹ،عابد صاحب ترہا متحرک رہے اور اسسٹنٹ کمشنر،فوڈ کنٹرولر اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں کرتے رہے۔