ملک سے معذور افراد کا نعتیہ مقابلہ , مانسہرہ شہر توجہ کا مرکز بن گیا۔ پروگرام میں 16 نعت خوانوں نے حصہ لے کر سماں باندھ لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آٹھویں رائٹ ٹو لیو خیبر پختونخوا ، پنجانب نعتیہ مقابلہ براے افراد باہم معذوری کا اختیام پزیر ہوا۔
ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن بلال راؤ اور سابق صوبای وزیر حاجی ابرار تھے۔ شرکاء میں اساتذہ ، تاجران، اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔
نعتیہ مقابلہ کی اول پوزیشن سیدہ مدیحہ، دوسری صبا پروز اور تیسری محمد رمضان نے حاصل کی۔
پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں کو 10 ہزار نقد رقم اور شیلڈز سے نوزا گیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن کے حقدار کو 5 ہزار اور شیلڈ سے نوازا گیا۔
رائٹ ٹو لیو آرگنائزیشن نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ڈی سی مانسہرہ سے معذور افراد کے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا جس میں نوکریوں کے لیے حکومتی 2 فی صد کوٹہ کا عمل شامل ہے۔
ڈی سی مانسہرہ نے معذور افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔