گھریلو تنازع، ماں بیٹی قتل
خان پور ۔۔۔۔ تحصیل خان پور کے نواحی گاؤں “قطبہ” میں گھریلو تنازع پر شاہ زیب ولد محمد اشفاق سکنہ جوڑیاں (قطبہ) نے ماں اور بہن کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ریسکیو1122 اور تھانہ خان پور پولیس کو اطلاع ملتے ہی DSP سرکل خان پور محمد عزیر، SHO تھانہ خان پور صدیق شاہ اور چوکی انچارج پنڈمنیم شعیب خان اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے اور پوسٹ مارٹم کے لیے ماں اور بیٹی کی نعشیں ٹائپ ڈی ہسپتال خان پور منتقل کر دی گئی۔ ماں بیٹی کی شناخت بیٹی (ت) دختر محمداشفاق بعمر 18 سال اور والدہ (ک) زوجہ محمد اشفاق بعمر 48,49 سال سے ہوئی تھانہ خان پور پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے۔