خان پور کے قریب نہر میں دو بچیاں ڈوب گئیں ۔۔ایک کو بچا لیا گیا

ہریپور
خانپور ڈیم کے قریب واقع گاوں بھمالہ کے مقام پر دریائے ہرو میں نہاتے ہوٸے دو بچیاں ڈوب گٸیں۔ مقامی لوگوں نے ایک بچی کو بچا لیا جبکہ پندرہ سالہ تفصیل بی بی دختر ارشد جاں بحق ہوگٸی۔دونوں بچیاں فیملی کے ہمراہ راولپنڈی سے سیر کرنے کیلیے خانپور آٸی تھیں۔اسسٹنٹ کمشنرخانپور واقعہ کی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچ گٸے۔خانپور ڈیم اور نہروں پر نہانے پر پابندی ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے۔لیکن لوگ پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی جانوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔چند روز پہلے ترناوہ پل کے نزدیک بھی ایک سیاح ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس کوتاہی کے مرتکب اداروں کا تعین کر کے ایکشن لے کہ کیسے پابندی کے باوجود لوگ خطرناک پانی میں اتر جاتے ہیں۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں