خاکی پولیس نے چند روز قبل دوست کی شادی میں شرکت کرنے آۓ ہوۓ قتل ہونے والے باڑیاں گلی بدرال کے رہائشی گل محمد ولد علی جان نامی شخص کے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا ، اجرتی قاتل سمیت 3ملزمان گرفتار ، آلہ قتل برآمد ، وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی (ایس پی ہیڈکواٹرز بلال خان کی پریس کانفرنس)
قاتل نے پرانی دشمنی اور لڑکی کے تنازعے پر دولہے مزمل سکنہ بیلہ ترنگڑی کو شادی والے دن مارنےکی پلیننگ کی اور اجرتی قاتل کو پیسے دئیے۔جو کہ مزاحمت پر گولی فرنٹیر کانسٹیبلری کے ملازم گل محمد ولد علی جان سکنہ گلی بدرال کو لگی جس سے اسکی موت واقع ہوگئ جبکہ دوسری گولی دولہے کے بھائ اعظم کو ٹخنے پر لگی جس سے وہ ذخمی ہوا۔مدعی اعظم کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے اندھے قتل کو جلد از جلد ٹریس کرنے اور نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کےلئیے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔اور انھیں ٹاسک سونپا گیا۔
پولیس نے تمام تر وسائل کو بروۓ کار لاتے ہوۓ وسیع پیمانے پر تفتیش شروع کی اور مشتبہ لوگوں کو انٹاروگیٹ کرنا شروع کیا۔دوران انٹاروگیشن پولیس کو انکشاف ہوا کہ مدعی مقدمہ کے مخالف امجد ولد ریاض عرف کالیا نے اپنی منگیتر کے ساتھ رابطہ رکھنے پر دولہے کو قتل کرنے کےلئیے شکیل نامی اجرتی قاتل کو پیسے دئیے جو کہ اس سے قبل بھی قتل و اقدام قتل اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں 12 سال تک جیل گزار کے آیا ہے۔
قتل کےلئیے امجد اور شکیل کو آپس میں ملوانے اور ڈیل کرانے والے چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم دوست محمد ولد خوشحال سکنہ جابہ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اندھے قتل کو چند ہی دنوں میں ٹریس کرکے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے پر مقتول کے لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔