مانسہرہ : مانسہرہ میں خاکی کی حدود ماڑی مصر میں نامعلوم مسلح شخص نے مانسہرہ پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چودھری قیصر کے بھتیجے اکیس سالہ مکینک فیصل کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قاتل موقع واردات سے فرار ۔
مقتول کو ماڑی مصر کے مقام پر اس وقت گولی ماری گئی جب وه گھر سے پیدل دوکان پر جا رہا تھا ۔ مقول کی نعش ورثاء کے حوالے کر کے پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔مقتول کی نماز جنازہ تیس مارچ کو بھیر کنڈ میں ادا کی جائے گی۔