پشاور :- خواجہ سراء سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار، قیمتی موبائل فون برآمد
پشاور() اے ایس پی سٹی ٹو اعتزاز عارف نے خواجہ سراء سے موبائل فون چھینے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نورحیدر خان نے جدید سائنسی حطوط پر ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق بڈھ بیر سے ہے جس کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا،ملزم سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء دانش نثار عرف لایبہ نے تھانہ کوتوالی پولیس کو موبائل چھینے کی رپورٹ درج کی جس پر مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کر دی گئی
اے ایس پی سٹی ٹو اعتزاز عارف واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی گرفتاری کےلیے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نورحیدر خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا ،جس کے دوران واردات میں ملوث موبائل سنیچر کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران ملزم محمد عمیر ولد اورنگزیب سکنہ احمد خیل بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران واردات میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ،ملزم سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے