بٹگرام متعدد درزیوں کو سرکار نے مہمان بنا دیا۔ سرکاری نرخ سے زائد کپٹروں کی سلای وصول کرنے پر ٹیلرز ماسڑز کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق خبر سامنے آی ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے زائد ریٹ وصول کرنے والے ٹیلرماسٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوے متعدد کو گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عبدالسلام نے بٹگرام بازار میں کاروائی کرتے ہوئے عوام سے سرکاری نرخ کے سے زائد ریٹ لینے والے ٹیلر ماسٹرز کو حَوالات بھیجاہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نےمزید وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی طرف سلائی کے ریٹ مقرر ہیں۔ لہذا ٹیلر ماسٹرز کو چاہیئے کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق رقم وصول کریں ۔ زائد رقم لینے درزیوں کے خلاف اسی طرح آئندہ بھی بھرپور کاروائی جاری رکھیں گے۔