تھانہ سٹی . شاہنواز چوک دوہرا قتل کیس ، مرکزی ملزم عظیم ولد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مورخہ 2023۔04۔28 کو توں تکرار اور جھگڑے پر ثاقب حسین شاہ اور جواد بٹ نامی شخص ملزم عظیم کی فائرنگ سے زخمی ہو کر جانبحق ہوگئے تھے۔
دوہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوۓ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور کیو۔آر۔ایف۔ٹیم کو ملزم کی فورا گرفتاری کا ٹاسک سونپا جنھوں نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا اور مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔
ملزم عظیم کو جسمانی ریمانڈ کے لئیےکل عدالت میں پیش کیا جاۓ گا اور سخت سے سخت سزا دلوانے کے لئیے تمام تر وسائل بروۓ کار لاۓ جائیں گے۔