دیو سائی ٹاپ گاڑی ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے

دیوسائی ٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ

سکردو : ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن کے مطابق سیاحوں کی گاڑی دیوسائی جا رہی تھی, سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ بلندی پر واقع دیوسائی ٹاپ ایریا میں سیاحوں کی گاڑی تقریبا ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری ، حادثے کے باعث 5 افراد جان کہ بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والے باپ بیٹی کو آر ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے زرائع کا کہنا ہے کہ فیملی سیاحت کی غرض سے کوئٹہ سے سکردو آئی ہوئی تھی۔ آخری اطلاعات تک دو افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی تین افراد کی میتوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی سکردو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو دیوسائی سے آنے والی ایک گاڑی سے ٹکر لگنے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے دو افراد کو تھانہ بلا لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں