شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ، مریم نواز کے خلاف عمران خان کو جان سے مارنے کے بیان پر شہری نے پولیس کو قانونی کاروای کے لیے درخواست دے دی اور درخواست میں موقف اپنایا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو جان کا خطرہ ہے۔ درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار یاور خان نے تین افراد کے خلاف مانسہرہ سٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے کہنے پر رانا ثناء اللہ نے بیان دیا ، رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں ہمارے قائد سابق وزیر اعظم عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا عمران
خان کو جان سے مارنے کا بیان
مانسہرہ میں شہری نے قانونی کاروائی کے لئے درخواست دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف مانسہرہ کے عہدے دار یاور خان نےوزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف درخواست تھانہ سٹی میں جمع کروا دی ہے۔
مانسہرہ۔پولیس نے درخواست لے کر تفتیشی افیسر مقرر کردیا ،
اور پھر ہو گی قانون کے مطابق کاروای۔