روجھان
گزشتہ شب چوک ٹاور روڈ سے اغواء ہونے والے رکشہ ڈرائیور سیف اللہ ڈہوانی اور بیورخ لعلانی جو دیہاڑی دار مزدور تھے نامعلوم مسلح افراد نے رات 12 بجے کے قریب اغواء کر لیئے گئے روجھان پولیس نے اغواء کاروں کا تعاقب پر فائرنگ کے تبادلے بعد مغویان کو بازیاب کرایا لیا اور نمعلوم مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے کچہ جانب فرار ہو گئے مغویان کو بحفاظت پولیس تھانہ روجھان لایا گیا لعلانی برادری اور ڈہوانی برادری کے مقدمین وڈیروں نے تھانے پہنچ گئے جہاں پر ایس ایچ او روجھان اسحاق جان کی ہدایت پر مغویان کو ان ورثاء کے سپرد کیا بازیاب مغویان کے لواحقین نے پولیس کے افسران و جوانوں کو مالائیں پہنائیں میٹھایاں بانٹیں اور خوشی کا اظہار کیا اور روجھان پولیس زندہ باد ڈی پی او راجن پور زندہ باد ڈی ایس پی روجھان بشارت نبی زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ایس ایچ او روجھان اسحاق جان نے کہا ہے کہ علاقے میں عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کے قیام قانون کی رٹ قائم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا پولیس کی والین ترجیحات میں شامل ہے!!!!!