مانسہرہ ۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ مانسہرہ کا عوام پر ایک بہت بڑا ظلم، ڈی سی مانسہرہ اسکا نوٹس لیں ۔
سب سے پہلے کسی بھی نقول کی کاپی حاصل کرنے کے لیے سوال دیا جاتا ہے سوال دینے کے لیے ریونیو کے دفتر جانا پڑتا ہے وہاں سے ایک بینک کے نام کا چالان بنا کر دیا جاتا ہے بینک بھی کافی دور ہے۔
بینک سے چالان جمع کرنے کے بعد نمبر لگوانے کے لیے ٹھاکرے سٹیڈیم نقول برانچ جانا پڑھتا ہے نمبر لگوانے کے لیے پھر وہاں سے دوبارہ محافظہ خانہ جو نوگزی میں ہے وہاں جمع کروانا پڑتا ہے ۔
وہاں سے دو چار یوم کا وقت دیا جاتا ہے 100 روپے کا فرد حاصل کرنے کے لیے دو ہزار روپے لگانے پڑھتے ہیں اور وقت کا ضیائع الگ سے ہوتا ہے یہ ظلم کی انتہا ہے ایک فرد حاصل کرنے کی اتنی بڑی سزا عوام کو ریلیف دیا جاے تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دی جاہیں ۔ عوام پر رحم کیا جائے ۔