مانسہرہ (کورٹس رپورٹر ) ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے کی حالت میں قتل ہونے والےنوعمر نوجوان فیصل کے قاتل تاہم گرفتار نہ ہو سکے .قاتلوں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گی۔ا 12 روز گزرنے کے باوجود دور جدید میں قاتلوں کا سراغ تک نہ لگانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلۓ ایک سوالیہ نشان اور لمحمہ فکریہ ھے ۔ تھانہ خاکی کی حدود گاوں مصر ماڑی میں قتل ہونے والے فیصل ولد سائیں محمد 7 ویں روزے کو صبح کام پر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح شخص نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی مگر آج 12 روز گزرنے کے باوجود پولیس قاتل کو گرفتار نہیں کر سکی فیصل کا بوڑھا باپ اور ماں اپنے 22 سالہ جوان بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پر عزم ہیں کہ پولیس ان کے بیٹے کے قاتل کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر ے گی۔