ہریپور : ڈی ایس پی سرکل غازی کی افسران پولیس سے میٹنگ ۔
ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی کی افسران پولیس سے میٹنگ۔میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ غازی و دیگر افسران پولیس نے شرکت کی ۔ڈی ایس پی سرکل غازی نے سرکل کے مجموعی کرائم کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی سرکل غازی نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے گشتوں سنیپ چیکنگ کے عمل کو فعال بنائیں۔داخلی و خاری راستوں پر ناکہ بندیوں کو موثر کرتے ہوئے آنے جانے والی گاڑیوں اور اشخاص پر کڑی نظر رکھیں ۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکی شکایت پر بروقت قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ۔