ب
بالاکوٹ کے علاقہ سنگڑ میں جیپ کھائی میں جاگری ایک بچہ جاں بحق 8افراد زخمی ہوگےتفصیل کے مطابق مسافر جیپ بالاکوٹ سے سنگڑ جارہی تھی کہ گوربانڈی کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناء پر حادثہ کا شکار ہوگی جس میں سوار 12سالہ بچہ عمر عظیم جاں بحق ہوگیا جبکہ سابق کونسلر اشفاق خان اور دو خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو غلام حسن ویلفئیر ٹرسٹ اور سول ہسپتال کی ایمبولینس میں سول ہسپتال بالاکوٹ لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد مانسہرہ ریفر کردیا گیا