سنی علماء کونسل کے سربراہ و دفاع پاکستان کونسل کے رہنماء علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کمالیہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی علماء کونسل جمعہ کو پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر ریلیاں نکالے گی۔
حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے مودی و یہودی ذہنیت موجود یے دائیں بازو کی قوتوں اور مذہبی و دینی جماعتوں نے سابقہ ادوار کی طرح اس مشکل ترین موقع پر بھی مثبت کردار ادا کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس ملک اور ملکی اداروں کے ساتھ دینی طبقات ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔آج سے کئی سال قبل دینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے اور محب وطن لوگوں کو کالعدم قرار دینے کی پالیسی غلط تھی اس فیصلے پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔پاکستان ہمارا گھر ہے ہم نے اسی گھر میں رہنا ہے اس گھر کی حفاظت اور محافظوں پر جب بھی مشکل وقت آیا ہم ملک کے استحکام وتحفظ کے لیے اداروں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے.