سویڈن وا قعہ قلندر آباد کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے

قلندرآباد۔ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف کامیاب احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات ، سیاسی و مذہبی تنظیمات ، انتظامیہ ، تھانہ مانگل پولیس اور ٹریفک پولیس کے علاوہ تاجروں صحافیوں اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔ مرکزی انجمن تاجران کی پریس ریلیز میں علماء کرام اور مقررین جن میں خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا ضیاء الرحمان ، مولانا عبد التواب قاسمی ، مولانا اورنگزیب ، مولانا صابر اعوان ، مولانا عبد الحفیظ ، قاری بشارت جدون و دیگر شامل ہیں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قرآن کریم کی حرمت کے لیئے پرامن مظاہرہ کرنے اور مسلمانان عالم کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ پریس ریلیز میں دینی جماعتوں باالخصوص عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، جمعیت علمائے اسلام ، جمعیت علمائے پاکستان ، جماعت اسلامی ، اہلسنت والجماعت اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے ذمہ داران و کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے تمام وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بحیثیت مسلمان حرمت قرآن کے لیئے مظاہرے میں شرکت کی اور دینی و ملی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجمن تاجران سے مل کر مشترکہ مشترکہ طور پر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ جس طرح حرمت قرآن پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے عوام کو راہنمائی دی وہ سراہے جانے کے قابل ہے ۔ اس مشترکہ پروگرام سے اتحاد امت کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا جو کفار اور اغیار کی سازشیں ناکام ہونے کی دلیل ہے ۔ مرکزی انجمن تاجران کے انفارمیشن سیکرٹری محمد عظیم اعوان نے پریس ریلیز میں تاجروں اور پروگرام کے منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام مسلمان قرآن کریم کے مطابق زندگی بسر کر کے قرآن سے محبت کا عملی اظہار کریں گے ۔ تھانہ مانگل اور ٹریفک پولیس نے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں جس پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں