سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے گھر دوسری دفعہ پولیس کا چھاپہ جس میں گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا مشتاق احمد غنی کے گھر ایک ماہ کے دوران دوسری بار پولیس چھاپہ مار چکی ہے ، گزشتہ رات 11 بجے پولیس کی نفری نے غنی باغ میں چھاپہ مار کر گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی بھی لی۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق اس بدترین کریک ڈاؤن میں احتیاطی تدابیر کے طور پر خود سمیت اپنی فیملی کو محفوظ مقام پر رکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی اپنے پارٹی کارکنان کو بھی ہدایت کی ہوئی ہے کہ اس غیر یقینی صورتحال میں خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے، اس وقت ایبٹ آباد میں ہمارے درجنوں کارکنان کو مختلف مقدمات میں جیلوں میں بے گناہ ڈالا ہوا جن کی رہائی کے لیے ہمارے انصاف لائرز فورم کے وکلاء بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June