ایبٹ آباد: سلہڈ کے مقام پر آبی گزر گاہ کے اوپر قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی۔
اربن فلڈنگ کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضعلی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کےلیئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر، ٹی ایم اے انفورسمنٹ ٹیم اور ریونیو سٹاف نے سہلڈ میں برساتی نالے پر قائم تجازات کو ہٹایا۔