)ٹی ایم اے مانسہرہ میں تحصیل ممبر نادر خا ن کی بے جامداخلت اور ناروارویہ سینٹری انسپکٹر کوتبدیل کرانے کیخلاف ٹی ایم اے ملازمین کااحتجاجی اجلاس ۔سینٹری انسپکٹر محمدآصف کے تبادلہ منسوخی کیلئیے دوروز کی ڈیڈلائن اگر تبادلہ منسوخ نہ کیاگیاتو سوموار سے ٹی ایم اے ملازمین غیرمعینہ مدت کیلئیے احتجاجا ہڑتال کاآغاز کریں گے گزشتہ روز ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کی طرف سے منعقدہ ٹی ایم اے ملازمین کااجلاس صدر نصیرخان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں لیبر یونین نے بھی شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نصیرخان ۔محمدآصف ۔محمدنسیم ۔شیخ زبیر اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کیلئیے آواز بلند کی ہے ٹی ایم اے میں پہلے تمام ملازمین کواپنی برانچز میں واپس کام کرنے کاآرڈر ہوا اور اسکے بعد ایک تحصیل ممبر نادر خان کے ذریعہ ایک فرض شناس اور ایماندار سینٹری انسپکٹر محمدآصف کوتبدیل کر کے من پسند محمداقبال کاآرڈر کیاگیا جب مذکورہ تبادلہ پر یونین عہدیداران نے تحصیل چئیرمین شیخ شفیع سے ملاقات کی توانھوں نے کہاکہ محمدآصف شریف ہے اسے مسجدمیں ہوناچاہئیے کیا ٹی ایم اے میں شرفاء اور ایماندار ملازمین کی جگہ بدمعاش یامفرور تعنیات ہونے چاہئیے انھوں نے کہا کہ اس موقع پر تحصیل ممبر نادر خان کارویہ نارواتھا ہم ملازمین کے مسلہ پر ٹی ایم اے میں کسی ممبر کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔جوملازمین خانوں کے ڈیروں پرکام کررہے ہیں انکو بھی واپس ٹی ایم اے بلایاجائے اگر دوروز تک سینٹری انسپکٹر محمدآصف کاتبادلہ منسوخ نہ ہواتو ٹی ایم اے ملازمین احتجاجا سوموار سے غیرمعینہ مدت کیلئیے ہڑتال کاآغاز کریں گے ۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June