#نوشہرہ۔۔۔۔۔۔سی این جی ریٹ سے متعلق شہریوں کی شکایت پر فوری کارواٸی, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر کا شام کے اوقات میں نوشہرہ کے مختلف سی این جی سٹیشنز پر چھاپہ, سی این جی کا پرانا ریٹ بحال کیا۔
1) پاور سی این جی حکیم آباد
2) ریور ریو سی این جی حکیم آباد
3) تاج سی این جی حکیم آباد
4) عظیم سی این جی حکیم آباد
5) مروت سی این جی خٹ کلے
6) گو سی این جی خٹ کلے
7) خیبر سی این جی خٹ کلے
😎 بشر سی این جی امانگڑھ
9) ایم کے سی این جی پیر پیائی
10) زیک سی این جی امانگڑھ
11) سعد سی این جی نوشہرہ کلاں
12) بائیکو سی این جی نوشہرہ کلاں
13) صدیقی سی این جی نوشہرہ کلاں
14) درانی سی این جی کھنڈر
15) ملنگ سی این جی کھنڈر
16) اکاخیل سی این جی پمپ رسالپور
پر سی این جی کے ریٹس کا معائنہ کیا گیا۔ جن میں 8 سی این جی سٹیشنز پر ریٹ زیادہ پایا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انکے شناختی کارڈ ضبط کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو شہریوں نے ٹیلیفون کال کے ذریعے شکایت کی کہ ضلع بھر میں سی این جی سٹیشن نے سی این جی کی نٸی قیمتوں کے اطلاق سے پہلے ریٹ کی ردوبدل کرکے زاٸد نرخ پر سی این جی ڈال رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوری طورپر سی این جی کاوزٹ کرنے اور قانون کیمطابق کارواٸی کے احکامات دٸے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے مختلف سی این جی سٹیشنز پر چھاپہ مارکر سی این جی کا پرانا ریٹ 234.90 روپے فی کلو بحال کیا۔ زیادہ ریٹ سی این جی فروخت کرنے والوں کے شناختی کارڈ ضبط کیے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔