مانسہرہ (چیف رپورٹر )تھانہ شنکیاری کی حدود میں 12/13سالہ بچے کے اندھے ق ت ل کو 24گھنٹوں کے اندر ٹریس کرلیا گیا ، ملزمان گرفتار ، آلہ ق ت ل چھری برآمد
ملزمان میں آلائی بٹگرام حال محلہ ٹانگیاں ڈھوڈیال کے رہائشی محمد ادریس ولد عمر دین عمر تقریبا 18/19 سال اور اسرار ولد عمر دین عمر تقریبا 16 سال شامل ہیں۔
وجہ عداوت بھائیوں میں گھریلو ناچاقی۔
تفصیلات کے مطابق کل مورخہ2023۔09۔03 بوقت07:00 بجے صبح سلطان احمد ولد عبدالحکیم سکنہ آلائی بٹگرام حال محلہ ٹانگیاں ڈھوڈیال نے اپنے12/13سالہ بچے محمد عثمان کی ق ت ل کی رپورٹ پولیس کو کی کہ مورخہ2023۔09۔02 کو مغرب کے وقت اُس کے بھتیجے اسرار ولد عمر دین نے اُس کے بیٹے عثمان کو کھیلنے کیلئے گھر سے بلا کر ہمراہ لے گیا مغرب کے بعد عثمان گھر واپس نہ آیا جسکی اپنی طور پر تلاش وپتہ براری کی گئی مگر دستیاب نہ ہوا صبح دوبارہ تلاش کے دوران بھائ عمر دین کے گھر کے عقبی جانب کھیت فصل مکئی سے بیٹے عثمان کی ق ت ل شدہ خون مین لت پت نعش پڑی ہوئی ملی جس کو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے تیز دھار آلہ کے زریعے ق ت ل کرکے نعش کھیت فصل مکئی میں پھینک دی ہے جبکہ برادر عمر دین اور اُس کے اہل خانہ کیساتھ اُسکی کی گھریلو ناچاقی چل رہی ہے۔مدعی کی رپورٹ پر شنکیاری پولیس نے نامعلوم ملزم / ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی DPO مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے DSPسرکل شنکیاری جہانزیب خان کی سربرائی میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری اور تفتیشی سٹاف پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔اور اندھے ق ت ل کو جلد از جلد ٹریس کرکے ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔
سپیشل ٹیم نے اندھے ق ت ل کو ٹریس کرنے کے لیئے مختلف لوگوں کو شامل تفتیش کیا اور انٹاروگیشن شروع کی۔ پولیس نے محمد ادریس اور اسرار کو انٹاروگیٹ کیا تو دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر آلہ ق ت ل چھری بھی برآمد کرلی ہے۔