ضلع مانسہرہ ۔شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بلال شاہد راونے شہدائے مانسہرہ پولیس اورشہدائے پاک آرمی کے جوانوں کی قبروں پر حاضری دی اور انکے بلند درجات کے لیئے دعا کی۔علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے شہداء کے بچوں اور فیملیز سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانیوں کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کے بقاء کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ضلع میں امن و آمان کی فضاء کو برقراررکھنے کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے مانسہرہ پولیس کے جوان و افسران کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنکی قربانیوں کی وجہ سے ضلع میں امن قائم ہوا۔