مانسہرہ شہید کانسٹیبل محمد ساجد کی نماز جنازہ گاندھیاں ڈھیری میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی سمیت پولیس افسران اور جوانوں کی شرکت۔
ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر شہید کانسٹیبل کی قبر پرشہید سلامی دی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے ساتھ ساتھ شہید کے بلند درجات کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔