صدر ڈویژن پولیس کی تھانہ متنی کے علاقہ شیرہ کیرہ میں اہم کارروائی، پولیس مقابلہ کے بعد قتل، اقدام قتل، تخریب کارئی، پولیس پارٹی پر حملہ اور دیگرسنگین جرائم میں خطرناک ملزمان گرفتار، ہینڈگرنیڈ، اور اسلحہ برآمد
پشاور – ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر حسن خان، ایس ایچ او تھانہ متنی ع۔ران الدین نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے نواحی اور متضاد علاقہ شیرہ کیرہ میں اہم کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار خطرناک ملزمان شیرہ کیرہ کے رہائشی ہیں جوکہ آپس میں بھائی ہیں، خطرناک ملزمان قتل، اقدام قتل، تخریب کاری کیساتھ ساتھ گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر حملہ کرنے میں بھی ملوث ہیں جن کو گزشتہ روز اہم کارروائی کے دوران نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ، تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں.
تھانہ متنی پولیس کو اطلاع ملی کہ خطرناک ملزمان نواحی علاقہ شیرہ کیرہ میں موجود ہیں، جس پر ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر حسن خان ، ایس ایچ او تھانہ متنی عمران الدین خان نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری ایکشن ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر خطرناک ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کی خاطر حملہ اور بھی ہوئے جبکہ پولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت آیاز، صلاح الدین پسران گلاب شیر سے ہوئی، گرفتار خطرناک ملزمان شیرہ کیرہ کے رہائشی ہیں جوکہ آپس میں بھائی ہیں، ملزمان خطرناک مقدمات قتل، اقدام قتل، تخریب کارئی، پولیس پارٹی پر حملہ میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا.