مانسہرہ : مین چوک کے وسط سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی کھڑی کر کے عوام کو تکلیف دینے والے افراد کی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا احتجاج.
تفصیلات کے مطابق سرکاری نمبر پلیٹ (PRN3039) ڈبل کیبن کلر گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی عین چوک کے وسط میں کھڑی کردی جس سے ٹریفک جام ھونے کے ساتھ پید ل افراد بچوں بوڑھوں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا رھا ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے.
مقامی صحافی کی نشاندھی پر جان سے مارنے اغوا کرنے سمیت غائب کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر نے کی دھمکیاںدے دیں. جس سے پورے بازار میں خوف حراس کی کیفیت پیدا ھوگئی. معلومات کرنے پر کسی بھی ادارے نے گاڑی کی ذمہ داری نہیں اٹھائی.
عوام کے جمع ھوتے ھی ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود نام نہاد سرکاری اہلکار نو دو گیارہ ھوگئے عوام لمحہ بہ لمحمہ کی صورت حال جاننے کیلۓ مین چوک میں پہنچ آۓ.
اور اداروں کے نام استعمال کرنے اور بندے اٹھانے کی دھمکیاں دینے والے مبینہ نام نہاد سرکاری اہلکاروں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوۓ ذمہ دار اداروں سے مذکورہ واقعہ کی تحقیقات اور ورکنگ صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے مذکورہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.