طلبہ طالبات کو بہار کی چھٹیاں جبکہ اساتذہ کی حاضری
سرکاری سکول طلبہ طالبات کو بہار کی چھٹیاں جبکہ اساتذہ حاضر رہیں گے، محمکہ تعلیم ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے مراسلہ جاری کر دیا ۔ محمکہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے بسسلہ تعلیم سٹوڈنٹس کے لیے مورخہ 1.04.2023 تا 07.04.2023 بہار کی تعطیلات پڑھای کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم اساتذہ کو سکول جاضری کا حکم دیا گیا ہکہ وہ مفت کتب کی تقسیم اور نئے داخلوں کی مہم جاری رکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ محکمہ جات کو بھی ارسال کر دی۔ چھٹیوں نے موسم بہار کے رنگ کو مزید نکھار کر طلبہ طالبات کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں ۔