کیپٹل سٹی پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران چیٹنگ سکینڈل میں ملوث نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ سمیت گروہ میں شامل 5 ملزمان گرفتار
پشاور سمیت دیگر اضلاع میں کی جانے والی کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے نیٹ ورک کے ارکان کے قبضے سے 44 عدد الیکٹرانک ڈیوائسر، 4 عدد مائیکروفونز، 3 عدد موبائل فونز، ایک سمارٹ واچ اور لاکھوں روپے مالیت کا ایک بنک چیک بھی برامد کرلیا گیا ہے
اسی طرح امتحانی حال میں نقل میں ملوث 74 طلباء و طالبات کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے مختلف پہلوءوں کے تحت مزید تفتیش شرو ع کردی گئی ہےـ