بالاکوٹ سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم مانسہرہ اور سابق صوبائی وزیر وجنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ سید احمد حسین شاہ سمیت 7افراد گرفتار ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ منتقل تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر وجنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ سید احمد حسین شاہ کو بالاکوٹ پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشنل مجسٹریٹ بالاکوٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں سے جوڈیشنل مجسٹریٹ بالاکوٹ نے احمد حسین شاہ کو جوڈیشنل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ بھیج دیا گذشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف بالاکوٹ میں احتیجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ زیر دفعات 341/188/149/147 تھانہ بالاکوٹ میں درج ہوا جسمیں احمد شاہ سمیت تقریباً 23 دیگر افراد شامل ہیں جن میں سے احمد شاہ سمیت سات 7جیل بھیجے گئے جبکہ تقریباً 18 افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی ھے .
سید احمد حسین شاہ نے گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی جد وجہد میں سیاسی لوگوں کو مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارا احتیجاج پرامن تھا جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے ، توڑ پھوڑ کی سیاست گلو بھٹوں کا وطیرہ رھا تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف ن لیگ کی حکومت نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ھے اور یہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی انھوں نے اپنے کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام ورکرز اور سپورٹرز پرامن رھیں ہم پرامن رہ کر انشاء اللہ سیاسی جد وجہد میں سرخرو ہوں گے.