تھانہ دربند .ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی سربرائی میں مانسہرہ پولیس نے ایک اور اندھا قتل ٹریس کرلیا ، تھانہ دربند پولیس نے 5 روز قبل جھنڈ بالا کے مقام پر پن چکی پر سوۓ ہوۓ 53 سالہ شخص خورشید ولد کالا خان کے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا۔
قاتل اپنا ہی داماد نکلا ، وجہ قتل ، قاتل اپنے بھائی کے لیئے سسر سے دوسری بیٹی کا رشتہ مانگ رہا تھا جو کہ سسر نے اپنی دوسری بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کیا جسکی وجہ سے قتل کیا (قاتل کا اعتراف جرم)
اندھے قتل کو ٹریس کرنے اور نامعلوم ملزم کو گرفتار کرنے کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ نے ڈی ایس پی سرکل اوگی جاوید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دربند ، تفتیشی سٹاف اور دیگر پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی۔جنھوں نے انتھک محنت کے بعد نہ صرف اندھے قتل کو ٹریس کرلیا بلکہ قاتل کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ آلہ قتل بندوق بھی برآمد کرلی۔