ایبٹ آباد : شیروان کی حدود بانڈی نکڑا سوپ سٹون کی مائن میں پانچ مزدور پھنس گئے تھے۔ تین مزدورں کی حالت غیر جبکہ دو جانبحق۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تین مزدوروں کو ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا تھا۔
دو مزدوروں کی ڈیڈ باڈیز کو مائن سے نکالنے کے لیئے مقامی افراد ،مائن ڈیپارٹمنٹ کی ریسکیو ٹیم اور ریسکیو 1122 کا مشترکہ آپریشن ،دونوں مزدوروں کی ڈیڈباڈیز کو نکال لیا گیا۔
اس تمام آپریشن کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے خود نگرانی کی۔
ریسکیو اسٹیشن 22 کے انچارج وسیم قریشی اور اسٹیشن 11 شفٹ انچارج ،فیضان اورحمزہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔