مانسہرہمحرم کی آمد پولیس افسران کا مختلف امام بار گاہوں کا دورہ

مانسہرہ (کرائم رپورٹر )ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ کے ہمراہ امام بارگاہ مفتی آباد ، امام بارگاہ پیراں ، امام بارگاہ محموداں اور علی مسجد غازی کوٹ کا دورہ ، جلوسوں کے روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع مانسہرہ کاامن خراب کرنے کے لئیے شرپسند عناصر ہر مکمن کوشش کریں گےایسے تمام عناصروں پر کڑی نظر رکھیں اور ان عناصروں کو اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کا موقع نہ دیاجاۓ۔
امام بارگاہوں کی سکیورٹی چیک کرنے کے بعد ڈی۔پی۔او مانسہرہ اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ نے جلوسوں کے روٹس کا پیدل معائنہ بھی کیا۔
اہل تشیع حضرات کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس کی طرف سے ضلع مانسہرہ میں موجود تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئیے گئیے ہیں۔کسی کو بھی ضلع کا امن خراب کرنے کے ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ گی۔
عوام کے نام اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئیے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور کہیں پر بھی مشتبہ سرگرمی دیکھیں تو فورا انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے نوٹس میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں