مانسہرہ بجلی کی بد ترین بندش اور
کم وولٹیج اور ناروالوڈشیڈنگ کیخلاف مانسہرہ خواجگان ۔گیدڑپور بنکوٹی افضل آباد جابہ ۔پنیالی دوتار چڑیا و دیگر سینکڑوں افراد کااحتجاجی مظاہرہ ایکسئین آفس کاگھیراو
یونین کونسل شوکت آباد سے جمیل تنولی ممبر فضل الرحمن وارث خان اسلم صاحب و دیگر ممبران نے عوام کو اپنے ساتھ کیا اسی طرح مراد پور سے روشن لالہ ثاقب خان خواجگان سے کاشی خان و دیگر نے مل کر بھر پور احتجاج کیا عوام کا سمندر تھا مانسہرہ شیرپور۔گیدڑپور۔اورخواجگان کے سینکڑوں افراد نے بجلی کم وولٹیج ۔ناروالوڈشیڈنگ کیخلاف مانسہرہ ایکسئین آفس کاگھیراو کرکے احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے دوگھنٹے تک گڑھی روڈ ٹریفک کیلئیے بندرہا
عوام کا کہنا تھا نہ دن کو بجلی ہوتی ہے نہ رات کو یہ کیسا فالٹ ہے جو دن رات مل نہیں رہا عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا اس موقع پر واپڈا کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی اور آور لوڈ شیڈنگ پر بھی نعرہ بازی کی گئی عوام کا مزید کہنا تھا ہم جب بھی آئے ہے َاکسین غیر حاضر رہے ہے جہاں بھی جاؤ یہ صاحب موقع پر نہیں ملتے کیا یہ تنخواہ نہیں لیتے عوام نے مزید یہ بھی کھا کہ یہ تو صرف ابھی ٹریلر ہے ابھی بہت کچھ باقی ہے ہم سکوں میں نہیں یہ لوگ اے سی لگا کے بیٹھے ہے ہم ان کو بھی آرام نہیں کرنے دینگے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ اورتحصیل چئیرمین مظاہرین سے مذاکرات کیلئیے موقع پرپہنچے اور مظاہرین کے مطالبات پرعمل درآمد کیلئیے کمیٹی تشکیل دی گی۔
اس موقع پر ٹیم لیڈ امجد سالار خان وارث خان جمیل تنولی فضل الرحمن و روشن لالا و دیگر نے واپڈا افسران کو 27 تاریخ تک کا ٹائم دیا اور خبر دار کیا کہ پھر آپ کی ایک نہ سنی جائے گی واپڈا و دیگر کی طرف سے مراد پور فیڈر پر اضافی لوڈ آج ہی ختم کر دیا جائے گا مزید بھی جو ورک ہے جلد از جلد حل کیا جائے گا