مانسہرہ مون سون کی تباہ کاریاں جاری . مزید تین بچے دم توڑ گئے
موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نواحی علاقے ڈمگلہ داتہ میں مکان کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق آور خاتون آور دو بچے زخمی ہو گئے
مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے شہر آور گردونواح میں جاری ہے نواحی علاقے ڈمگلہ داتہ میں صابر شاہ نامی شخص کی مکان کی دیوار گر گئی جسکے نتیجے میں پانچ بچے آور خاتون ملبے کے نیچے دب گئے مقامی افراد نے ملبے سے دو بچوں آور خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال پہنچا دیا جبکہ تین بچوں کے لعشیں نکال لی گئیں جاں بحق ہوئے والے بچوں کی عمریں آٹھ سے گیارہ سال کے درمیان تھیں