مانسہرہ : دسویں محرم الحرام کے تمام جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر
ڈیوٹی کے فرائض بہترین طریقے سے سرانجام دینے پر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے جوانوں میں نقد انعام بھی تقسیم کئیے۔
امن و آمان کو قائم رکھنے کیلئے مانسہرہ پولیس کی جانب سےسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر CCTV کیمرے، روٹس کی سکینگ، ڈاگ چیکنگ اور جگہ جگہ عمارتوں کی چھتوں پر سیکورٹی اہلکاران تعینات کئے گئے تھے۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ براہ راست محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی براہ راست نگرانی کرتے رہے۔
جلوس کی گزر گاہوں پر موجود اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات کئے گئے. ڈسٹرکٹ پولیس کے علاوہ ، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ضلعی انتظامیہ ، ہسپتال عملہ، ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹس سے گزرنے کے بعد جامع تلاشی کرنے اور باقاعدہ چیک کرکے جلوس میں داخل ہونے دیا گیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے پرامن جلوس کے اختتام پر پولیس افسران و جوانوں کو فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے پر شاباش دی اور انکی حوصلہ افزائ کے لئیے ان میں نقد انعام بھی تقسیم کئیے۔