صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، تحصیل چئیرمینز، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور متعلقہ ضلعی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں گذشتہ ماہ لینڈ یوز ایکٹ کے حوالے سے چلائے جانے والی آگاہی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آگاہی مہم جاری رکھی جا ۓ گی۔
فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے، تاکہ عوام کی سرمایہ کاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مزید یہ کہ کسی بھی قسم کی تعمیرات بغیر نقشہ منظوری بمطابق لینڈ یوز ایکٹ کے مروجہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیبر پختونخوا لینڈ یوز اور بلڈنگ کنٹرول ایکٹ 2021، ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام، صنعتی یونٹ، پلاٹنگز اور نقشوں کی منظوری جیسے موضوعات پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔